مہر خبـررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئيسی کابینہ کے بعض وزراء کے ہمراہ سترہویں صوبائي دورے پر مازندران پہنچ گئے ہیں، جہاں صوبہ کے گورنر اور صوبہ میں ولی فقیہ کے نمائندے اور بعض دیگر صوبائی حکام نے صدر رئیسی کا والہانہ استقبال کیا۔۔ صدر ابراہیم رئیسی اس سفر میں صوبہ کے بعض ترقیاتی امور کا جائزہ لیں گے ۔ صدر ابراہیم رئیسی شہداء ، جانبازوں اور عوام کے مختلف طبقات سے خطاب بھی کریں گے۔ ایرانی صدر صوبہ کی انتظامیہ کے اجلاس میں شرکت بھی کریں گے۔ ایرانی کابینہ کے کئی وزراء صوبہ مازندران کے سفر مںص در سید ابراہیم رئيسی کی ہمراہی کررہے ہیں۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئيسی کابینہ کے بعض وزراء کے ہمراہ سترہویں صوبائي دورے پر مازندران پہنچ گئے ہیں۔
News ID 1910119
آپ کا تبصرہ